اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی ،بڑا بریک تھرو،پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کارابطہ،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سفارتی ذرائع نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ پیر کو سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو جو جواب دیا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ پر جو ڈوزیئر دیا ہے اسکا معائنہ کیا جا رہا ہے،ڈوزیئر کی حساسیت کے باعث تفصیلات نہیں بتا سکتے ڈوزیئر کا جواب جلد دیا جائیگا۔ اگر دوبارہ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو جواب دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطے میں ہیں۔ گذشتہ منگل کو دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔ طے پایا ہے کہ

ملٹری آپریشنز ہر منگل کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کرائسس مینجمنٹ سیل ابھی تک کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتار پور ملاقات میں بڑا وفد اٹاری جائے گا۔ وفد میں وزارتِ داخلہ وزارتِ خارجہ ایف آئی اے وزارتِ قانون وزارتِ مذہبی امور اور این۔آئی ایچ کے افسران ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے،ملاقات کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا،مشرقی دریا بھارت کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی الحال بھارت کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنے کی اطلاعات نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…