ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کیلئے نئی مشکل، زیرتحویل جماعتہ الدعوۃ کے مدارس چلانے کیلئےکتنی بڑی رقم کی ضرورت ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے 160 دینی مدارس کو چلانے کیلئے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے حکومتی تحویل میں لئے گئے 160دینی مدارس کے اخراجات کی رپورٹ سامنے آ گئی ۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زونل ایڈمنسٹریٹرز اور سرکل منیجرز کی وساطت سے 160 مدارس کا نظام سنبھال لیا لیکن محکمہ اوقاف کے پاس مستقل بنیادوں پرن کا نظام چلانے کے لئے مالی و انتظامی حوالوں سے استعداد نہیں۔ مدارس کا نظام جاری رکھنے کے لئے 81کروڑ77لاکھ78ہزار774روپے کی ضرورت ہو گی ، یہ بوجھ مستقل بنیادوں پر مالی مشکلات سے دوچار حکومت پنجاب کو خود برداشت کرنا پڑے گا اور آنے والے دنوں میںیہ رقم مزید بڑھے گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحویل میں لئے جانے والے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور،اوکاڑہ،فیصل آباداور پاکپتن میں موجود دینی مدارس پر ہوتے ہیں ،ضلع شیخوپورہ کے 12مدارس کے لئے 17کروڑ25لاکھ73ہزار664روپے،ضلع لاہور کے 11مدارس کے لئے 10کروڑ3لاکھ32ہزار روپے درکار ہیں،لاہور کے ان مدارس میں جماعتہ الدعو کے مرکز جامعہ القادسیہ چوک چوبرجی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ضلع اوکاڑہ کے5مدارس کے لئے 6کروڑ،35لاکھ92ہزار848روپے، ضلع فیصل آباد کے 4مدرسوں کے لئے 5کروڑ99لاکھ10ہزار روپے درکار ہیں، ضلع پاکپتن کے 8مدارس کے لئے 5کروڑ36لاکھ1ہزار304روپے۔

ضلع ننکانہ صاحب کے 6مدارس کے لئے 75لاکھ92ہزار400روپے درکار ہیں، قصور کے 5مدارس کے لئے 1کروڑ79 لاکھ25 ہزار360روپے، گوجرانوالہ کے 15مدارس کے لئے 6 کروڑ،33لاکھ83ہزار520روپے درکار ہیں، ضلع نارووال کے 5مدارس کے لئے 1کروڑ36لاکھ98ہزار روپے، ضلع حافظ آباد کے 1مدرسہ کے لئے 35لاکھ46ہزار روپے درکار ہیں ،ضلع منڈی بہاالدین کے 11مدارس کو 2کروڑ12 لاکھ88ہزار720روپے۔

ضلع گجرات کے 1مدرسہ کے لئے 79لاکھ31ہزار900روپے درکارہیں ،ضلع سرگودھا کے 5مدارس کے لئے 1کروڑ89لاکھ27ہزار600روپے، ضلع میانوالی کے 2مدرسوں کے لئے 26لاکھ88ہزار روپے درکار ہیں،ضلع خوشاب کے 3مدرسوں کے لئے 72لاکھ48ہزاروپے، ضلع بھکر کے 1مدرسہ کے لئے 9لاکھ60ہزار روپے ، درکار ہیں، ضلع چنیوٹ میں2مدارس کو چلانے کے لئے 45لاکھ90ہزار روپے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 7مدارس کو چلانے کے لئے 4کروڑ70لاکھ5ہزار200روپے درکار ہیں،ضلع جھنگ میں 1مدرسہ کو چلانے کے لئے 41لاکھ10ہزار روپے، اٹک کے 1مدرسہ کے لئے 7لاکھ20ہزار روپے درکار ہیں ،ضلع چکوال کے 2مدارس کے لئے 41لاکھ4ہزار روپے،ضلع بہاولپور کے 2مدارس کے لئے 3کروڑ35لاکھ70ہزار روپے چاہئے ،بہاولنگر کے 16مدارس کے لئے 1کروڑ80لاکھ15ہزار996روپے۔

ضلع رحیم یار خان کے 3مدارس کے لئے 65لاکھ28ہزار روپے چاہئے، ضلع ساہیوال کے 2مدارس کے لئے 57لاکھ72ہزار روپے،،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2مدارس کے لئے 34لاکھ62ہزار روپے چاہئے ،مظفر گڑھ کے 2مدارس کے لئے 66لاکھ50ہزار400روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع لیہ کے 1دینی مدرسہ کے لئے 10لاکھ روپے چاہئے،ضلع راجن پور کے 1مدرسہ کے لئے 20لاکھ46ہزارروپے،ضلع ملتان کے 3مدارس کے لئے 1کروڑ25لاکھ68ہزار922روپے درکار ہیں۔

،ضلع وہاڑی کے 14مدارس کے لئے 3کروڑ69لاکھ12ہزار روپے،ضلع خانیوال کے 3مدارس کے لئے 63لاکھ86ہزار940روپے درکار ہیں، ضلع لودھراں کے 3دینی مدارس کے لئے 64لاکھ38ہزارروپے درکار ہیں۔ذرائع کے حولے سے مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے 160 دینی مدارس کو چلانے کیلئے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…