اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی شرکت کا کیوں مخالف ہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھارت کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اس میں پاکستان کی کوئی پسند نہیں ہوسکتی، پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے، ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا،یہ تقاضہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے روز پورا کردیا ہے ،طرز حکمرانی کے فقدان کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی،

پاکستان میں کارپوریٹ قوانین میں بہتری لائی جارہی ہے، کارپوریٹ شعبے میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔پیر کو پاکستان کارپوریٹ گورننس اسسمنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کی بہتری کیلئے نیا قانون درست سمت میں قدم ہے،ایس ای سی پی اس پر عملدرآمد کروائے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت ہے،بیوروکریسی میں ماہرین کی کمپنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیوروکریسی کی اکثریت جنرل نالج رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کو چلانے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے،حکومت اسی پر کام کر رہی ہے،ہماری کچھ خواہشات معصومانہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار قائمہ کمیٹی کا چیئرمین رہا ،چار سالوں میں کسی ایک سرکاری کمپنی کے بجٹ یا اخراجات بروقت حاصل نہ کر سکا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری کمپنیوں میں کوئی گورننس نہیں،کوئی مالیاتی کنٹرول نہیں،اس لیے حکومت نے ان سرکاری کمپنیوں کو کنٹرول کیلئے ہولڈنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ کمپنی ان تمام کمپنیوں میں افرادی قوت کے مسائل کو حل کریگی،کابینہ نے اس تبدیلی کی اجازت دے دی۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک کے پروکیورمنٹ قوانین پیپرا کے پروکیورمنٹ قوانین سے سخت ہیں ،ہمیں زیادہ کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ پر لانا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریگولیٹری اداروں میں افرادی قوت بہترین ہے ان کو فیصلے اور ان پر عملدرآمد کروانا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ کمپنیوں کیلئے قوانین پر عملدرآمد کو کم کیا جائے تک وہ آسانی سے کام کر سکیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دئیے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ تقاضہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے روز پورا کردیا۔ اسد عمر نے کہاکہ ہم نے کالعدم تنظیوں کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو کلیئر قرار دیدیا جائے۔ اسد عمر نے کہاکہ

ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اس میں پاکستان کی کوئی پسند نہیں ہوسکتی ۔اسد عمر نے کہا کہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف نے کرنا ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ ہمارے تحفظات جائز ہیں بھارت نے لابنگ کی ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت مختلف کمپنیوں کے ذریعے بھی لابنگ کررہا ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت کہتا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرو ۔اسد عمر نے کہا کہ

ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے کالز آنا شروع ہوگئی تھیں ۔اسد عمر نے کہاکہ فیٹف کی ایک ہی رپورٹ ہوتی ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ ہر ملک کی اپنی اپنی رپورٹ نہیں ہوتی ۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کیخلاف الگ رپورٹ دی ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ بھارت میں پاکستان کیخلاف سیاسی تقریریں ہورہی ہیں اسلئے پاکستان نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف گروہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مطالبہ جائز اور درست ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…