منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنگ کا مکا دکھاؤ گے تو مکا توڑ دیں گے ،پاکستان نے بھارت کو اہم ترین پیغام دیدیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیاہے کہ دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ گے تو ہاتھ تھام لیں گے جنگ کا مکا دیکھاؤ گے تو مکا توڑ دیں گے ، افغانستان میں امن اور بہتری سے پاکستان کو فائدہ ہو گا ، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری ضرورت ہے ، امریکہ کے ساتھ تعلقات ایک نئی کروٹ لینے والے ہیں ، سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، پاکستان نے سی پیک فیز ٹو کا معاہدہ کر لیا ہے،

سی پیک دو میں غربت مٹانے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے،آنے والے دنوں میں امتحان آنے ہیں ختم نہیں ہوئے ،پر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ این اے 156 کی عوام کا میں شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا ،وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ قلمدان مجھے سونپا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آنے والے دنوں میں امتحان آنے ہیں ختم نہیں ہوئے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ روس اور بھارت کے تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلوامہ معاملے پر بھارت کے کہنے کے بعد بھی روس نے پاکستان ہر نقطہ چینی نہیں کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس نے کہا کہ وہ کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ ہم کشمیر کا سودہ کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو حالات کشمیر میں ہو رہے ہیں میں بھارت کا وزیر خارجہ ہوتا تو مجھے رات کو نیند نا آتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جنازے اٹھ رہے ہیں جنہیں ہاکستانی پرچم میں لپیٹا جاتا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پہلی بار او آئی سی اجلاس میں کشمیر میں مظالم کو اسٹیٹ ٹیررایزم کہا گیا ،ہم بھانپ گئے تھے کہ مودی الیکشن سے پہلے کوئی نا کوئی حرکت کرئے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کا موقف ہے دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ گے تو ہاتھ تھام لیں گے جنگ کا مکا دیکھاؤ گے تو مکا توڑ دیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی یہ سوچی سمجھی پالیسی ہے جو پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے ،بھارت چاہتا ہے پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ سارک میں جو ممالک ہیں بھارت نے بنگلادیش کا سہارا لے کر سارک کو یرغمال بنا لیا۔ وزیر خارجہ نے کہاک ہمارا ایک مغربی پڑوسی افغانستان اپنی ساری قباحتیں مشکلات پاکستان پر ڈالتا تھا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عرصے سے وہاں جنگ جاری ہے افغانستان کہتا تھا پاکستان سے دہشت گرد وہاں آ کر دہشت گردی کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن اور بہتری سے پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں امن سے ہمیں نہائڈرل بجلی ملے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں امن سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئیگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک پڑوسی ایران کا کہنا ہے جنداللہ تحریک سے لوگ ایران میں آ کر فساد کرتے ہیں ، چوتھا پڑوسی ملک چین کہتا ہے کہ ای ٹی آئی ایم تنظیم چین آ کر کاروائیاں کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری ضرورت ہے ،میری ایران کے وزیر خارجہ سے 3 ملاقاتیں ہوئیں تینوں بہتر ہوئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات سنبھالنے کو کوشش جاری ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ جب میں نے قلمدان سنبھالا تو نا سعودیہ اپ سے بات کرنے کو رضامند تھا نا ہی عرب امارات سے تعلقات بہتر تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہم سعودیہ اور ایران کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9.6 ارب ڈالر کا تیل پر پیکج سعودیہ سے ملا ۔شاہ محمود قریشی انہوں نے کہاکہ مارچ میں ہی یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ایک نئی کروٹ لینے والے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے

سی پیک اگلے مرحلے میں جا چکا ہے ، پاکستان نے سی پیک فیز ٹو کا معاہدہ کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک 2 میں غربت مٹانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ اپنا سڑیٹجک الائنس اب پاکستان کو نہیں بھارت کو سمجھتے ہیں،صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی بنا تحقیق پاکستان پر انگلی اٹھا دیتا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا ہوا ہے سابقہ حکومت کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں آیا، ملک دوالیہ کے قریب پنچ گیا، کئی ادارے دوالیہ ہو چکے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ان حالت سے نکلنا ہے اس مملکت نے رہتی دنیا تک قائم رہنا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں آتے جاتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بے جا تنظیموں کو ہوا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی سیاسی زندگی میں پاکستانی قوم میں پہلی بار 65 والا جزبہ دیکھ رہا ہوں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ایک ہزار ڈالر خرچ ہو چکا 17 سال سے فوج وہاں لڑ رہی ہے،دوحہ میں امریکہ اور طالبان مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے شروع سے کہا جنگ مسلے کا حل نہیں تو ان پر طالبان خان کا الزام لگا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کی کرن نظر آ رہی ہے اور ناامیدی میں امید کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہمیں ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات نے سالوں بعد پاکستان میں توجہ دینی شروع کی اور اربوں ڈالرز کے منصوبوں کے معاہدے کیے جب کہ حالیہ مسائل میں سعودی عرب نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، سعودی عرب ہمارا دوست اور محسن ملک ہے، مشرقی وسطی سے بے شمار پاکستانی روزگار حاصل کرتے ہیں اور ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے، صدر ٹرمپ نے بھی امن میں ہماری کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…