پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

حکومتی نالائقی سے نوازشریف کو کچھ ہوا تو قتل سمجھا جائے گا، عمران خان کو پیغام پہنچادیا گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(اے این این ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومتی نالائقی سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو کچھ ہوا تو اسے قتل سمجھا جائے گا۔سکھر میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی میری ایک بات یاد رکھیں اگر نالائقی کی وجہ سے نوازشریف کو نقصان ہوا تو اس کو قتل سمجھا جائیگا۔

اس میں عمران خان اور اس کے ساتھی ملوث سمجھیں جائیں گے اور وہ اس سے بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا گزشتہ روز والا بیان فکر کی بات ہے، سروسز اور جناح اسپتال میں ہارٹ کا شعبہ ہی نہیں ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو پنجاب کارڈیالوجی یا این آئی سی وی ڈی میں علاج کی اجازت نہیں دی جارہی، نوازشریف کو جیل سے نکال ہی نہیں رہے۔نواز بلاول ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سیاست دان ہیں، مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی شروع سے ہی بڑی سیاسی پارٹیاں ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے لیکن عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں۔ عمران خان کی سیاست گالم گلوچ کی سیاست ہے، اسے کنٹینر پر چڑھایا گیا تھا لیکن وہ تاحال اترنے کو تیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوشخص یوٹرن کا ماسٹر ہے اس کی سیاست پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم ریاست کا ہوتا ہے، جو وزیراعظم بد زبانی اور بے حیائی کی سیاست لے آئے اس آدمی پر کیا تبصرہ کریں، قوم کو چاہیے کہ دیکھے عمران خان کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان پر بہت ساری باتیں ہو سکتی ہیں لیکن ہم وہ ملحوظ خاطر نہیں لاتے کیوں کہ وہ ذاتیات کی باتیں ہیں اور ہم سیاست میں ذاتیات کو نہیں لاتے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…