لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک خصوصی بوگی تیار کر لی ہے۔ جس میں ایک سیون سٹار ہوسٹل کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مذکورہ بوگی جو ماضی میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے زیر استعمال رہی ہے میں بیٹھنے
کے لئے آرام دہ صوفے، سونے کے لئے آرام دہ بیڈ، ڈائننگ روم اور جدید واش روم کے قیام کے ساتھ ساتھ کھڑکیوں اور دروازوں پر پردے گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر اور سردیوں میں گرم پانی کی سہولت سمیت وائی فائی، ایل ای ڈی کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔