کراچی (سی پی پی) پی آئی اے نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا، انتظامیہ کا کہنا ہے فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے شہروں کی پرواز کے دورانیے اور اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ
سے پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں کی پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔پرواز کے دورانیے میں آدھے سے ایک گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی مفادات کے تحفظ کی وجہ سے پروازوں کے اضافی اخراجات پی آئی اے خود برداشت کر رہی ہے۔یہ صورتحال اگر کچھ روز مزید جاری رہی تو پی آئی اے ایئرلائن کرائے بڑھانے پرمجبور ہوگی۔