منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کشمیرکا مسئلہ حل نہ کیا تو تو دنیا کوکیا خطرات لاحق ہیں ؟ امریکی ادارے نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)امریکی اخبار نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کی مداخلت کی تجویز دے دی۔ امر یکی اخبار نیو یا ر ک ٹا ئمز نے پاک بھارت کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اداریئے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا کی نظریں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے خطرے پرہیں لیکن شمالی کوریا نہیں بلکہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد کسی حد تک سکون اورکمی آگئی ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔امریکی اخبارنے اداریئے میں خدشہ ظاہر کیا کہ اگرپاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تو اس کے ناقابل توقع اورخوفناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکے ہوتے ایٹمی جنگ کا خطرہ برقراررہے گا، ہوسکتا ہے آئندہ تصادم اتنی آسانی سے نہ ٹلے۔ اخبار نے اپنے ادارائیے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کی مداخلت کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مداخلت کرے، عالمی برادی کے دباؤ کے بغیر مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ممکن نہیں اور ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا، دونوں ملک خطرناک حدود میں داخل ہوچکے ہیں لہذٰا اگلے تصادم کے نتائج بعید از قیاس ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں تجزیہ کاروں نے بھی بھارت کے بلند و بالا دعوئوں کے غبارے سے ہوا نکال دی تھی۔ ایک آرٹیکل میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ کشمیر ہے ، جس پر بھارت قابض ہے جب کہ جارحیت پسند مودی کے وزارت عظمیٰ پر براجمان ہونے کے بعد سے ناصرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں شدت آئی بلکہ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…