ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے یا نہیں ؟ امریکی اخبار نے خوفنا ک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے بڑا دعوی کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن (سی پی پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے اور کشیدگی میں نسبتا کمی مسئلے کا حل نہیں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے۔اخبار لکھتا ہے جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے،

خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا۔ اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے، بھارت اور پاکستان پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں 40 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کو جواز بنا کر 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور بھارتی طیاروں نے بالاکوٹ کے قریب ایمونیشن گرایا اور واپس فرار ہوگئے۔ واقعے کے اگلے ہی روز پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک ‘مگ 21 بائسن’ کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان فوج نے حراست میں لیا لیکن بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت یکم مارچ کو اسے بھارت کے حوالیکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…