منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نئے ایف بی آر کے قیام ،ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا اورٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا،وزیراعظم نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹھیک نہ ہوا تو نیا ایف بی آر بنائیں گے،ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے ،جب تک عوام ٹیکس نہیں دینگے قوم آزاد نہیں ہو گی ،ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے، نئے پاکستان کیلئے ٹیکس کلچر بہت ضروری ہے ،تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، بزنس کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا ،

ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا،اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے،کرپشن پر قابو پا رہے ہیں ،مسائل کو حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا، میرا مقصد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،ملک میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جمعرات کو آل پاکستان ایوان ہائے صنعت و تجارت میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس دینا ایک قومی فریضہ ہے اور جب تک عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم کبھی آزاد نہیں ہو گی بلکہ غلام ہی بنی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی قرضہ لینے والی قوم کی عزت نہیں ہوتی، ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کیلئے ٹیکس کلچر بہت ضروری ہے ،تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا اور ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہو گی بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اور ریاست ملک کی تاجر برادری کو اوپر لائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ہر معاملے میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کریگی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لا رہے ہیں اور بہت سے لوگ ہمارے ساتھ آ بھی رہے ہیں، جب غیر ملکی سرمایہ کار آتے ہیں تو مقامی لوگوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب کل اسمبلی میں قائد اعظمؒ کی شکل بنا کر تقریریں کر رہے تھے، ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے کہ انہوں نے ملک کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ کرپشن پر قابو پا رہے ہیں اور اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں، مسائل کو حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر تجارتی خسارہ کم نہیں ہو سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی اداراہ بنا رہے ہیں، اگر ایف بی آر ٹھیک نہ ہوا تو نیا ایف بی آر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی قوم پر پورا اعتماد ہے، متعین کردہ مقاصد کے حصول میں تھوڑا وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب قوم اکٹھی کھڑی رہتی ہے اور کسی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیتی ہے تو اس قوم کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کا معاشرہ طاقت کے قانون پر چلتا ہے جب کہ انسانوں کا معاشرہ انصاف اور رحم پر چلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیک نیتی اور کام کرنے کا جذبہ ہو تو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا اور یہ دونوں چیزیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا مقصد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے منشور میں تعلیم اور صحت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے تاہم اس حقیقت کو بھی سمجھنا چاہئے کہ ملک میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے اس لئے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…