اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کی اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیغامات پہنچائے۔جمعرات کو سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔