سعودی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، پاکستان کو بڑی یقین دہانی کرادی

7  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کی طرف سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ جمعرا ت کو سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر وزارتِ خارجہ پہنچے تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔

دوران ملاقات پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی ہدایت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی فضا کو معمول پر لانا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کی طرف سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے حل کروانے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…