اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں 29000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا وظیفوں کی مد میں نوجوانوں کیلئے مارچ 2018 سے زیر التواء واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس رقم کے لئے نوجوان مسلسل در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے۔ نو سو اکتالیس ملین روپے کی ادائیگی
کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے واجبات کے لئے رقم جاری کردی۔ واجبات کی ادائیگی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کے بدولت 29,000 نوجوانوں کے لیے رقم کی منظوری حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق 29000 نوجوانوں کو ان کے واجبات اسی ہفتے ادا کردیے جائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ایسے ہی ہر طبقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا۔