ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں ابھی بھی بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر ہوں،انڈیا نے میری ماں  اور بیوی کیساتھ اچھا نہیں کیا،کلبھوشن یادیو مودی سرکار پر برس پڑا پاکستان کی قید میں موجود ہندوستانی جاسوس کی نئی ویڈیوجاری

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ہونے والے ناروا رویے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہےجس میں کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھ سے ملاقات کرنے آئیں۔ میں اس ملاقات کی اجازت دینے کے بہترین اقدام پر پاکستانی حکام کا بے حد شکرگزار ہوں۔

میری اپنی والدہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور میری والدہ میری جسمانی صحت اور اچھی حالت دیکھ کر بھی بے حد خوش ہوئیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہیں دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے ہندی زبان میں ایک دعا بھی بولی جو ہندو مذہب میں بہت عام ہے جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔آپ خوش ہیں۔ میرے پاس آپ کو بتانے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں۔میری خوراک اچھی ہے اور یہاں میرا بہت اچھا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ، یہاں تک کہ ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔ مجھے دیکھ کر میری والدہ نے ان سب باتوں کا یقین کر لیا۔ لیکن یہاں میں بھارتی حکومت ، بھارتی عوام اور بھارتی نیوی سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ میرا کمیشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ میں بھارتی نیوی کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔کلبھوشن نے کہاکہ میری والدہ اور میری اہلیہ کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں، میں نے ان کی آنکھوں میں خوف دیکھا ہے۔ جو مرضی ہو جائے لیکن میری والدہ اور میری اہلیہ کی آنکھوں میں خوف نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں دھمکایا جا رہا ہے، وہ بھارتی سفارتکار جو میری والدہ کے ساتھ آیا تھا ، جیسے ہی وہ مجھ سے ملاقات کر کے باہر نکلیں وہ سفارتکار ان پر چیخ رہا تھا۔کیا ان کو ڈرا دھمکا کر یہاں لایا گیا؟ ملاقات کروانا پاکستان کا ایک مثبت اقدام تھا۔

میں بے حد خوش تھا ، انہیں بھی خوش ہونا چاہئے تھا۔ لیکن باہر کھڑا بھارتی سفارتکار ان پر چیخ رہا تھا۔ کلبھوشن نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سب کچھ بھلاکر ایک مثبت سمت کی جانب بڑھنا چاہئے۔ یا پھر ایک دوسرے کے خلاف ایسے ہی چلتے رہنا ہے؟کیوں کہا جاتا رہا کہ میں کمیشن افسر نہیں، یا میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام نہیں کر رہا تھا۔آخر معاملہ کیا ہے؟ یہ بات ٹھیک ہے کہ میں اپنی شناخت خفیہ رکھ کر کاروبار کر رہا تھا۔

میں یہاں کھڑا صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ ہاں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کر رہا تھا۔ میں ایک فوجی ہوں اور میں یہ سب اپنے ملک کے لیے کر رہا تھا۔ لیکن میری والدہ اور میری اہلیہ کو خوف کی حالت میں یہاں لایا گیا ، انہیں تکلیف دی گئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ان کو جہاز میں مار پیٹ کر لایا گیا ہے اور یہی سب میں دیکھ بھی رہا تھا۔یہ سب ایسے نہیں ہونا چاہئے۔

میرے اہل خانہ کو بہت خوش ہونا چاہئے تھا لیکن میری والدہ شاک کی حالت میں تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ نہیں ایسے نہیں کہا جا سکتا ، یہ نہیں ہو سکتا ۔ اس سارے عمل کے لیے میں دونوں پاکستانی اور بھارتی حکومتوں کا مشکور ہوں۔ لیکن مجھے بے حد افسوس ہوا کہ میری والدہ کو دھمکایا گیا اور ڈرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کی یہ ویڈیو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…