ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

جو بھارتی شہری بالا کوٹ حملے کا ثبوت مانگے گا وہ ملک دشمن ہوگا ، عبرتناک شکست پرمودی اپنی ہی عوام پر چڑھ دوڑے

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(اے این این ) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا پروپیگنڈا انہی کے گلے پڑ گیا جس کے بعد نریندر مودی نے بلیک میلنگ کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھارتی بالا کوٹ حملے کا ثبوت مانگے گا وہ ملک دشمن ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن کی جانب سے بھی بالاکوٹ میں کامیابی کے دعوئوں پر ثبوت کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

نریندر مودی سے ثبوت مانگنے پر ان کے گلے میں ہڈی پھنس گئی، انہیں کچھ نہ سوجھی تو اپوزیشن پر ملک دشمنی کا الزام لگادیا۔مودی کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والے دشمن کو خوش کررہے ہیں جبکہ ایسے مطالبات فوج کا مورال ڈا ئون کرنے کے مترادف ہیں۔بھارت میں مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے پروپیگنڈے سے پردے اٹھائے جا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنے کو بچگانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ جنگی جنون کو حب الوطنی کی پہچان بنادیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ثبوت سامنے لانے اور سوالوں کے جواب دینے کے بجائے مودی نے بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دبانے کی کوشش کی ہے۔کرناٹک میں حکمران جماعت کے ریاستی سربراہ بی ایس یے دیورپانے کہا کہ 44 فوجیوں کی لاشیں 22 سیٹوں کے لیے تھیں۔ کرناٹک کے وزیر پریانک خرگے نے کہا کہ لوگ پلوامہ حملے کو سازش قرار دے رہے ہیں، جلد سچ سامنے آجائے گا۔اتر پردیش کی سابق وزیراعلی مایا وتی اور دلی کی سابق وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ نے موجودہ حالات کو مودی کے لیے سیاسی فائدے کا ذریعہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…