اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود بھارتی لڑکے اور پاکستانی خاتون نے دبئی میں شادی کرلی، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے ریان نے کراچی کی رہائشی حبیبہ سے شادی کی، ایک ایسے موقع پر کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی
عروج پر ہے دونوں خاندان شادی کی تقریب کیلئے دبئی میں جمع ہوئے، اس موقع پر ریان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باو جود ہم دونوں نے گزشتہ 6 برس سے ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑنے کا عزم کررکھا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔