بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کا ناروا رویہ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کا دورہ موخر کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے عادل الجبیر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا دورہ کرنا چاہ رہے تھے تا ہم بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے یہ دورہ ایک ہفتے کے لئے موخر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے سعودی وزیر خارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تا ہم بھارت کی جانب سے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو آنا تھا تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ہفتے کو بھی نہیں آئے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئینگے ۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے عادل الجبیر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا دورہ کرنا چاہ رہے تھے تا ہم بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر دورہ موخر کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے یہ دورہ ایک ہفتے کے لئے موخر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھارت کا رویہ بتایا جا رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…