اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کے طول و عرض میں بارشیں، برفباری،ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب،چھتیں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مری، کوئٹہ ، چمن، ملتان (آن لائن) پاکستان کے طول و عرض میں برسات اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ چمن میں شدید برسات اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد مکانوں کی چھتیں گر گئی ہیں۔ چھتیں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔چمن میں گزشتہ شب شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گلدارہ باغیچہ کے علاقے میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ملبے سے ایک بچی کی لاش نکال لی گئی ہے اور 5 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بلوچستان کے علاقہ عبداللہ میں پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے شہر کا رابطہ مکمل طورپر منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہری مکمل طور پر محصور ہو گئے ہیں۔سیلابی ریلے سے شہر پانی میں ڈوب گیا درجنوں مکانات مکمل منہدم ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع مشہور باغک پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔ شہریوں نے پی ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی ریسکیو آپریشن کی اپیل کی ہے۔پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صادق آباد، تونسہ شریف، کوٹ ادو اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ ملتان اور گردو نواح میں بونداباندی کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔مری میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مری اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے سوموار تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…