ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فوری بعد بھارت کی ایل او سی کے متعدد سیکٹرز پر شدید گولہ باری ، 4 افراد شہید ‘27 زخمی ‘ پاک فورسز کا دشمن کو منہ توڑ جواب

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(سی پی پی )لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کے باعث افسوسناک حد تک شہادتوں کی اطلاعات، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فوری بعد بھارت کی جانب سے ایل او سی کے متعدد سیکٹرز پر شدید گولہ شروع کی گئی، اب تک 4 افراد کی شہادت اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ، دوسری جانب پاک فوج کے شیر جوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن

کو رہا کردیا ہے۔بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…