اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، اس ویڈیو بیان میں ابھی نندن نے کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ابھی نندن ہوں، اس نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہوا میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاک فضائیہ نے میرا طیارہ مار گرایا، مجھے طیارہ چھوڑنا پڑا کیونکہ طیارہ ٹوٹ گیا تھا، نیچے گرا تو میرے پاس ایک پستول تھی، آس پاس لوگ زیادہ تھے، میرے پاس ایک ہی راستہ تھا کہ میں پستول پھینک کر بھاگ پڑتا، لوگ بہت مشتعل تھے لیکن پاک آرمی کے
جوانوں نے مجھے اس مشتعل ہجوم سے بچایا، میرے پیچھے لوگ آئے ان کا جوش بہت زیادہ تھا، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے اس مشتعل ہجوم سے بچایا، ابھی نندن نے کہا کہ پاکستانی فوج بہت ہی پروفیشنل ہے، پاک فوج کے جوان مجھے یونٹ لے کر گئے اور مجھے فرسٹ ایڈ دی، اس کے بعد مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں مجھے طبی امداد دی گئی، ابھی نندن نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہر چیز بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ وقت گزارا ،پاک فوج کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔