اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے ایک فیصلے نے بھارتی عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر بھارتی عوام نے پاکستانی وزیراعظم کے کونسے بینرز اٹھا لیے ، مودی سرکار کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی (سی پی پی ) عمران خان کے ایک فیصلے نے بھارتی عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر بھارتی عوام نے پاکستانی وزیراعظم کے کونسے بینرز اٹھا لیے ، مودی سرکار کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا ,وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی زیر حراستبھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ

پاکستان یہ اقدام امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر کئی تبصروں کا آغاز ہو گیا۔ایک طرف جہاں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس اعلان کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شہری سراہ رہے تھے وہیں کچھ بھارتی شہریوں نے پاکستان کے اس اعلان پر بھی پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا۔ بھارتی عوام کے رد عمل کو دیکھتیہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پر بھارتی عوام دو حصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ایک طرف جہاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی کو کچھ بھارتی عوام مودی سرکاری کی زبردست سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب زیادہ تر بھارتی عوام نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ ”شکریہ عمران خان” کے بینرز بھی اٹھا لیے ۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر کامیاب تو حاصل کی ہی لیکن اس فیصلے سے انہوں نے بھارتی عوام کے دل بھی جیت لیے ہیں۔ بھارتی عوام پاکستان کی جانب سے اس اقدام کے بعد اپنی حکومت سے بھی مذاکرات کرنے اور امن کے قیام کے لیے مثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ بھارتی عوام نے مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں امن قائم رکھا جائے ۔ بھارت میں مودی سرکار کی گھنانی منصوبہ بندی اور ملک کو جنگ کی آگ میں دھکیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی نیچ خواہش بھی بے نقاب ہو گئی ہے جس پر کئی بھارتی ٹویٹر صارفین نے بھی مودی سرکاری کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…