بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر بھارتی وزیراعظم پائلٹ ابھی نندن کو ریسیو کرنے آئے تو وزیراعظم عمران خان کیا کریں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو آج سہ پہر 3 بجے کے قریب اسلام آباد سے

لاہور لایا جائے گا۔جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نییہ فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی ایک خاتون غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت کی حدود میں چلی گئی تھیں جنہیں بھارتی فورسز نے گولی کا نشانہ بنایا ، پاکستان کے بارہا اصرار پر بھارت نے خاتون کو واپس تو بھیج دیا لیکن ان کی واپسی میں بھی دو سے تین دن لگ گئے تھے لیکن پاکستان نے بھارت کے حاضر سروس پائلٹ کو گرفتار کیا اور اب امن کے فروغ کے لیے ان کو رہا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے مودی سرکار کی جنگ کی پالیسی کو شکست دی جائے گی اور ذرائع کے مطابق آج دفتر خارجہ کے کچھ لوگ بھی واہگہ بارڈر آئیں گے۔ آج وزیراعظم عمران خان بھی لاہور آ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی بھی واہگہ بارڈر آمد متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بارڈر پر آئیں گے اور بھارتی پائلٹ کو رخصت کریں گے۔قوی امکان ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی پائلٹ کو ریسیو کرنے بارڈر پر آئے تو وزیراعظم عمران خان بھی بارڈر پہنچیں گے اور ابھی نندن کو پاکستان سے رخصت کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مودی سرکاری کی جارحانہ پالیسی کے باوجود وزیراعظم عمران خان امن کی بات کر رہے ہیں اور مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…