ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ،سرحد پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

datetime 28  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ا آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بروقت جواب دینے کے لیے مشرقی سرحد پر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے پاک فضائیہ اور

پاک بحریہ کو بھی پہلے سے ہی ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، تاہم پاک فوج نے انہیں بر وقت جواب دے کر ان کی بندوقیں خاموش کرادیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی، کھوارہٹ او تتا پانی سیکٹرز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے انہیں بھرپور جواب دیا۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی اہلکاروں کے ہلاک ہونے اور بھارتی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ساتھ ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال سے محتاط رہے اور اس کا ذمہ دارانہ استعمال کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارتی دراندازی کے جواب میں 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔پاکستان نے سیکیورٹی کے پیش نظر کچھ گھنٹوں تک تمام مسافر پروازوں کا آپریشن بھی معطل کردیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ابتدائی طور پر جزوی بحال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…