اسلام آباد(آن لائن ) پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیغام بھارت بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے
پیغام پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا، پاکستان کو بھارتی جواب کا انتظار ہے اور بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی تھی۔