بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ایل اوسی پربھارتی جارحیت جاری، شہری علاقوں پرگولہ باری ،متعدد مکانات تباہ،جانتے ہیں پاک فوج نے جوابی کارروائی میں کسے نشانہ بنایا؟

datetime 28  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولا کوٹ(آن لائن) پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد بھی بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اورلائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹر کے علاقوں میں سول آبادی پرشدید گولہ باری کرتے ہوئے متعدد مکانات کو تباہ کیا جب کہ رہائشی زخمی ہوئے۔

صبح 3 بجے بٹل، منڈہول، چھتروٹہ، سلوئی، جھاوڑہ، بائیں، ککوٹہ کی سول آبادی پرمارٹر گولے داغے گئے جس کے بعد سیکٹرکے علاقوں میں آمدورفت کا سلسلہ منقطع ہوکررہ گیا جب کہ گولہ باری سے مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاک فوج بھی منہ توڑ کارروائیاں کررہی ہے تاہم صرف فوجی چوکیوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…