جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی غرور خاک میں مل گیا، عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھیں اور بےفکر ہو کرآرام سے سوئیں،ڈاکٹر عبدالقدیرنے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے دوجہاز مار گرانے کے بعد اس کا غرور خاک میں ملادیا ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستان کو نہ کوئی میلی نگاہ سے دیکھ سکتا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ بدمعاشی کی کوشش کی

تھی آپ نے دیکھا انہیں کس طرح کا جواب ملا۔ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ میں اور میرے رفقا نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت دی۔ ہماری دعائیں، خون اور پسینہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،انشاءاللہ ہم سرخرو ہو کر مشکلات سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھیں اور بےفکر ہو کرآرام سے سوئیں۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…