ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی جارحیت کا پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں جواب دیکر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،بھارت کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے بھارتی جارحیت کا رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں جواب دیکر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی رات کے اندھیرے میں کی گئی اور بے بنیاد دعوے بھی کئے گئے کہ بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کیا گیا،تاہم اس کی کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اوربھارت کے یہ دعوے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنے۔

تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو یہ انتباہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا،جس کا عملی مظاہرہ 27فروری کو دن کے اجالے میں کیا گیا،جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پلک جھپکتے ہی ان کو دپوچ لیا اور بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرایا،ان میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں جبکہ دوسرا پاکستانی علاقے میں گرا اور اسکے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔شاہینوں کا بزدل بھارت کو دن کی روشنی میں جواب ،پوری دنیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا مبلہ دیکھ رہی ہے، پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے۔دو روز قبل بھارتی فضائیہ نے رات کے اندھیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی لیکن بمشکل تین منٹ ہی رہ پایا اور بھاگنے والی کی یہی نہیں بدحواسی کی حالت میں پے لوڈ بھی گرا گیا۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ نے خالی گھروں پر بم گرائے اور جنگل پر حملہ کیا۔اس طرح بھارت ڈرامہ کرتے ہوئے جھوٹی خوشی منانے لگ گیا۔لیکن پاکستان نے بھارت کو کر دکھایا کہ اصل میں دشمن پر حملہ کرنا کیا ہوتا ہے۔پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے۔جب کہ پاکستانی عوام کی طرف سے پاک فضائیہ کو سلیوٹ پیش کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمیں اپنی فضائیہ پر پورا بھروسہ ہے۔

وہ کسی بھی بھارتی جارحیت ککا بھرپور جواب دے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو بتا دیا کہ ا صل حملہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے اور اب پوری دونیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا ملبہ دیکھ رہی ہے۔عالمی میڈیا نے تو بھارت کی پاکستان میں مبینہ کاروائی کو جھوٹا قرار دے ہی دیا تھا یہاں تک کہ ان کی اپنی عوام بھی بھی سوال کر رہی تھی کہ لاشیں کہاں ہیں؟۔لیکن پاکستان نے جو حملہ کیا وہ دن کی روشنی میں کیا ہے جو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…