پاکستان نے ابھی حملہ نہیں کیا‘ ہم نے ابھی صرف اپنا دفاع کیا ہے‘ ہم اگر واقعی لڑنے پر آ گئے تو کیا ہوگا؟پاکستانی ہر چیز‘ ہر بات پر کمپرومائز کر لیتے ہیں لیکن یہ ملک کی سلامتی پر کمپرومائز نہیں کرتے‘ خواہ کچھ بچے یا نہ بچے لیکن یہ دوسرے کا کچھ نہیں چھوڑتے،اب کیا ہوگا؟جاویدچودھری کا تجزیہ‎

27  فروری‬‮  2019

جنگ ہمیشہ مفت ملتی ہے لیکن پھر قوموں کو نسلوں تک اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے‘یہ ایک حقیقت ہے‘ آپ اب دوسری حقیقت بھی ملاحظہ کیجئے‘ ایٹم بم سے پہلے جنگوں میں زخمی زیادہ ہوتے تھے اور ہلاک کم لیکن ایٹم بم کے بعد

ہلاکتوں کی تعداد زخمیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور تیسری حقیقت پاکستانی ہر چیز‘ ہر بات پر کمپرومائز کر لیتے ہیں لیکن یہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ‘ کوئی کمپرومائز نہیں کرتے‘ یہ ہمیشہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں اور ان کا خواہ کچھ بچے یا نہ بچے لیکن یہ دوسرے کا کچھ نہیں چھوڑتے‘انڈیا کو پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے سے پہلے یہ تینوں حقیقتیں ضرور سمجھ لینی چاہئیں‘ کل رات انڈین طیارے پاکستان آئے‘ بم پھینکے اور بھاگ گئے‘ یہ آج بھی آئے لیکن واپس نہ جا سکے‘ یہ دوبارہ آئیں گے تو ان کے ساتھ دوبارہ یہی سلوک ہو گا چنانچہ انڈیا کو ہماری یہ آفر مان لینی چاہیے، آپ یہ ذہن میں رکھیں‘ پاکستان نے ابھی حملہ نہیں کیا‘ ہم نے ابھی صرف اپنا دفاع کیا ہے‘ آپ خود سوچئے ہم اگر واقعی لڑنے پر آ گئے تو کیا ہوگا، پاکستان اور پاکستانی کیا ہیں‘ انڈیا کو اپنے دونوں طیاروں کے حشر اور اپنے پائلٹ ابھے نندن کے تاثرات سے اندازہ کر لینا چاہیے‘ ہم مہمان نوازی بھی کر سکتے ہیں اور مقابلہ بھی، کیا اب جنگ ہو گی یا مذاکرات‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ بھی ہوئی اور حکومت نے پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈروں کو ان کیمرہ بریفنگ بھی دی‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…