اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سیاستدان اور شہری سماجی رابطے کی ٹویٹر پر ’ نو وار‘ کی دہائیاں دینے لگے۔پاکستان کی مسلح افواج کے اپنی صلاحیتوں، رینج اور کارکردگی کے ایک چھوٹے سے مظاہرے نے بھارتی سیاستدانوں اور شہریوں کے منہ بند کردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنگ سے گریز کی دہائیاں دینے لگے، یہاں تک کے بھارت میںSayNoToWar#ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جنگ سے گریز کرنے کی دہائی دے چکی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر بھارتی سیاست دانوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی تحویل میں پائلٹ کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا پر غصے سے بپھرے بھارتی شہریوں نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگ کا سب سے زیادہ نقصان عوام، سپاہی اور فوجی افسران کا ہوتا ہے جب کہ سیاست دان صرف سیاست چمکاتے ہیں۔بھارتی شہریوں نے جنگ کی کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار سیاست دانوں کے علاوہ نیوز اینکرز کو بھی قرار دیا جنہوں نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نبھایا اور بھارتی فوج کے جوانوں کو دہکتی جنگ میں دھکیل دیا۔ جس سے صرف نقصان ہو رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سیاستدان اور شہری سماجی رابطے کی ٹویٹر پر ’ نو وار‘ کی دہائیاں دینے لگے۔پاکستان کی مسلح افواج کے اپنی صلاحیتوں، رینج اور کارکردگی کے ایک چھوٹے سے مظاہرے نے بھارتی سیاستدانوں اور شہریوں کے منہ بند کردیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنگ سے گریز کی دہائیاں دینے لگے، یہاں تک کے بھارت میںSayNoToWar#ٹاپ ٹرینڈ بن گیا