منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی ردعمل پر اطمینان کا اظہار،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زیراعظم عمران خان کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے جوہری صلاحیت پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس کے شرکا نے بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستانی ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان

نے بروقت جوابی کارروائی پر پاک فضائیہ کی تعریف کی۔اجلاس میں عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ حکومت، فوج اور عوام سب ایک پیج پر ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ بھی بھارت کی کسی بھی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…