ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

گرفتار بھارتی پائلٹ اب کہاں ہے اور اس کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ سے عسکری اقدار کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف ایک پائلٹ پاکستان فوج کی تحویل میں ہے، ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ساتھ عسکری ضابطہ اخلاق کے مطابق برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے چائے کا کپ تھام رکھا ہے۔

قبل ازیں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی میڈیا کو جاری کی جانے والی ویڈیو میں ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ اور چہرے پر انتہائی اطمینان دکھائی دیا۔پاک فضائیہ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ فوج کا رویہ انتہائی مؤثر کن ہے۔ تفصیلا ٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا۔بھارتی پائلٹ نے اپنے بیان میں پاک فوج کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہوں گا اور میں اگر اپنے ملک واپس بھی گیا تو اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا کہ پاک فوج کے افسران نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا، یہ سب مہذب ہیں، فوج کے کپتان نے مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا۔بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی مؤثر کن ہے۔پائلٹ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کہاں سے آیا ہے تو اس پر اس نے جواب دیا کہ ڈاؤن ساؤتھ۔بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے، پائلٹ نے چائے دینے پر پاک فوج کے اہلکار کا شکریہ ادا کیا اور چائے کی تعریف بھی کی۔بھارتی پائلٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کونسے طیارے میں پرواز کر رہا تھا جس پر پائلٹ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں۔بھارتی پائلٹ سے مشن کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اس نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…