ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ۔۔۔ امریکی تھنک ٹینک نے خوفناک پیش گوئی کردی

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کے حملے کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی غلط اقدام تھا اور پاکستان پر حملہ صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھا۔کونسل آن فارن ریلیشنز نے کہا کہ پاکستان بھی

جوابی کارروائی کا کہہ رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل نے کہا بھارت نے عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر یہ فضائی کارروائی کی تھی۔امریکی تھنک ٹینکس نے کہا کہ امریکہ کوثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…