اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےپھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل سے جو صورتحال بنی چاہتا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو ہر قسم کی تحقیقات کی پیشکش کی، پلوامہ حملے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر علم ہے کہ ان کے لواحقین کو تکلیف پہنچی ہوگی کیونکہ ہمارے ہاں 10 سال میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ مرے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا ہم نے سیدھی پیشکش کی کہ پاکستان کسی بھی طرح کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے، یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ ہماری زمین استعمال کی جائے، ہمیں تحقیقات میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم تیار تھے لیکن مجھے خدشہ تھا کہ اس کے باوجود بھارت نے کوئی ایکشن کرنا ہے، اسی لیے کہا تھا کہ جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی کیونکہ کوئی بھی خود مختار ملک کسی کو اپنے ملک میں آکر کارروائی کی اجازت نہیں دیتا اور پھر وہ خود ہی منصف بن کر فیصلہ بھی کرے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آج بھارت کے 2جنگی جہاز مار گرائے تھے ۔