ممبئی (سی پی پی )پاک فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد دشمن ملک کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام پہنچا دیا ہے جس کے بعد اب بھارت کی جرات نہیں ہو گی
کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب بھی بھٹک سکے تاہم دوسری جانب بھارت کو طیاروں کے علاوہ ایک اور نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے اور وہ یہ کہ اس کے روپے کی قدر میں بھی تیزی کے ساتھ کمی واقع ہوئی ہے ۔بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 31 پیسے کم ہو گئی ہے اور یہ سنبھلنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہے ۔