پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کے 3مقامات پر بم برسائے ‘ ٹائمز آف نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /اسلام آباد (سی پی پی )بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیانے بھارتی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے 12میراج 2000طیاروں نے تین مقامات بالاکوٹ، مظفر آباد اور چکوٹھی کے نزدیک جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے لانچنگ پیڈز، کنٹرول رومز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

منگل کو میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ان تنصیبات پر 1000کلوگرام وزنی بم پھینکے,یہ آپریشن بھارت ایئرفورس کی ویسٹرن ایئرکمانڈ نے کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے طیاروں نے بالاکوٹ میں رات 3بج کر 45منٹ ، مظفر آباد میں 3بج کر 48منٹ پر اور چکوٹھی میں 3بج کر 58منٹ پر جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے تربیتی کیمپوں، لانچنگ پیڈز اور کنٹرول رومز کو نشانہ بنایا۔ ادھر اے این آئی نے بھارتی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہونے پر پاکستان کے ایف 16طیاروں کی آمد کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے بعد بھارتی ایئرفورس نے ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ تمام ایئرڈیفنس سسٹمز اور گجرات کی جمنانگر، مالیا، احمد آباد، ویدودرا کے فضائی اڈوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بارڈر کے ساتھ ملحق تمام بھارتی اضلاع کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جواب دینے پر بھارتی فضائیہ کے طیارے اضافی پے لوڈ پھینک کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پے لوڈ کھلے مقام پر گرا اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…