سفارتی محاذ میں شکست کے بعد مودی سرکارکا لہجہ بدلنے لگا،عمران خان کو حیران کن پیشکش کردی

24  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (وائس آف ایشیا ) سفارتی محاذ میں شکست کے بعد مودی سرکارکا لہجہ بدلنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش کر دی۔مودی نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

ہماری جنگ دہشت گردی اور انسانیت دشمنوں کے خلاف ہے۔عمران خان سے کہا تھا کہ مل کر غربت اور عسکریت پسندی کے خلاف لڑتے ہیں۔مودی نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ عمران خان اپنے وعدے پر کھڑے ہوں۔واضح رہے کہ بھارت جنگ لڑنے کی دھمکیاں تو دے رہا ہے تاہم بھارت کی فورسز میں جنگ لڑنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو ان کی اپنی فضائی نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا ہے۔بھارتی فضائی نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس بھارت کے پاس ناقص طیارے ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے۔ تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہوئے جب کہ تین بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ان حالات میں پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔اس وقت پاکستان کے خلاف کسی بھی کاروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

دریں اثناء پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوج اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک فضائی سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی حکومت نے فوج کو زمینی سفر کی بجائے فضائی سفر کی سہولت دے دی۔بھارتی فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بھارت فوج نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی حکومت نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے فوج کو فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…