نئی دہلی( آن لائن) سابق بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ مبینہ حملہ میں کوئی پاکستانی نہیں بلکہ کشمیری نوجوان ملوث تھا ،ایک انٹرویو میں سابق بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہا کہ حملہ آور نے جیش محمد سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا ۔
ہوسکتا ہے یہ سچ ہو لیکن اگر نوجوان عسکریت پسندی کی طرف مائل ہورہے ہیں تو اس کا مطلب جو کچھ بھی ہم کررہے ہیں،جنگ مسئلے کا حل نہیں اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، ہمیں کشمیری عوام کے دل و دماغ جیتنے کی ضرورت ہے۔