اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کتنا ہی نقصان ہو،پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے خدشات سے بذریعہ ای-میل آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔جب کہ رہنما کانگریس ششی تھرور کا کہنا ہے کہ میچ نا کھیلنا جنگ سے قبل ہی ہتھیار ڈالنے جیسا ہوگا اور سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے
کہ میچ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے۔تفصیلا ت کے مطابق،بھارتی کرکٹ بورڈ نفرت کی سیاست پر اترآیا۔ بی سی سی آئی کے منتظم اعلیٰ ونود رائے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک سے تعلقات ختم کردیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ تنظیم کو ای میل کے ذریعے اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔