لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انشا اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن خوشحال ، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہے،عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا
ہے،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر توانائیاں عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے صرف ہو رہی ہیں،سمت درست اور نیت نیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انشا اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔