دی ہیگ (آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کا ’’ڈان‘‘ اؔ خبار کو دیا گیا انٹر ویو کو اپنے دفاع میں سامنے لایا ہے۔ عالمی عدالت انصاف بھارتی دہشتگرد اور جاسوس کلبھوشن کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔
یہ مقدمہ پاکستان کے خلاف بھارت نے دائر کر رکھا ہے بھارت کے وکیل نے دوران سماعت عالمی عدالت انصاف کے ججوں کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہوئے اخبار ’’ڈان ‘‘ کو نواز شریف کے انٹر ویو کی کاپی بطور دفاع ثبوت کے طور پر پیش کی اور اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے تسلیم کر رکھا ہے کہ ممبی حملوں میں پاکستان کے غیرریاستی عناصر ملوث تھے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے ا عتراف کے بعد حکومت پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث سویلین لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے بھارتی وکیل نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ثابت ہوا بھارت میں دہشتگردی کے واقعہ میں پاکستان ملوث ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے دہشتگردوں کو سرحد پار کرنے سے نہیں روکا اگر پاکستان دہشتگردوں کو روکتا تو 16 ممالک کے 150 افراد دہشتگردی کی بھینٹ نہ چڑھتے۔ نواز شریف نے انٹر ویو ایک ایسے وقت میں دیا تھا جب بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کی رہائی کا مقدمہ دائر کررکھا تھا ۔ عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کے انٹر ویو کے حوالہ کی اطلاع پر پاکستان میں ایک طوفان پیدا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر نواز شریف مخالف تبصرے شروع ہو چکے ہیں نواز شریف کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ وہ بھارت کے لئے ہمدردیاں رکھتے تھے۔ بھارت کے وزیراعظم مودی بھی نواز شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لئے بھی جاتی امراء لاہور پہنچ گئے تھے اور مسلمانوں کے قاتل مودی کو نوازشریف نے اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا ۔