جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی،شہبازشریف کے بارے میں بھی بڑا فیصلہ

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ،نادرا کے اکاؤنٹس کے آڈٹ ، صحت کارڈ کے حوالے سے ہیلتھ لیوی ڈرافٹ بل ، مختلف محکموں کے سربراہوں، خصوصی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی ،پاسپورٹ میں پروفیشن کے خانہ سے متعلق تجاویزکی منظوری دیدی ہے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت سمیت مختلف محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں اعتماد میں لیا۔ کابینہ نے وزیراعظم کے بھارت کو کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔کابینہ اجلاس میں سول سروس میں مدت ملازمت کے تحفظ کے اصلاحات کی تجاویز پیش کی گئیں اور مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ ارکان کو سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق بریف کیا گیا ، کابینہ ارکان نے سعودی ولی عہد کے کامیاب دورے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ نے اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے ،ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جسٹس شاہد کریم کو خصوصی عدالت کا جج جبکہ جسٹس طاہرہ صفدر کو خصوصی عدالت کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نادراکے اکاؤنٹس کے آڈٹ،صحت کارڈ کے حوالے سے ہیلتھ لیوی ڈرافٹ بل منظور کرلیا ہے ۔کابینہ نے ملک بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیوں کی منظوری بھی دیدی ہے۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ میں پروفیشن کے خانہ سے متعلق تجاویز ،مختلف ممالک کیساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…