جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فوجوں کا اجتماع،پاک بھارت جنگ کا خطرہ انتہاء پر ،دونوں ممالک کی آرمی کو اجازت دے دی گئی،ایک طرف جنگ کے بادل ہیں اور دوسری طرف ہمارے سارے سیاسی بریگیڈ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے ہیں‘ یہ کس کا قصور ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور انڈیا کے بارڈرز پر ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں‘ انڈین وزیراعظم نے 16 فروری کو پاکستان کو جنگ کی کھلی دھمکی دی تھی جس کا جواب ہمارے وزیراعظم نے بھی دیا تھا، آج انڈیا نے جموں اور سری نگر میں اپنی فوج بڑھانا شروع کر دی ہے جس کے ردعمل میں آج ہمارے وزیراعظم نے بھی آرمی چیف کو انڈین جارحیت کی صورت میں جواب دینے کا اختیار دے دیا‘اب صورت حال یہ ہے انڈین آرمی کو بھی حملے کی اجازت مل چکی ہے اور ہماری فوج کو بھی جواب کیلئے حکومت

سے اب مزید اجازت کی ضرورت نہیں‘ صدر ٹرمپ تک نے اس صورت حال کو تشویشناک قرار دے دیا لیکن ہم جب ملک کے اندرونی سیاسی حالات کو دیکھتے ہیں تو یہاں سنگینی کا احساس ہے اور نہ ہی سنجیدگی، آپ ملاحظہ کیجئے ایک طرف جنگ کے بادل ہیں اور دوسری طرف ہمارے سارے سیاسی بریگیڈ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے ہیں‘ یہ کس کا قصور ہے‘ یہ کس کا فیلیئر ہے اور قوم کو حالات کی سنگینی کا احساس کون دلائے گا‘ حکومت یا اپوزیشن‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…