اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی تجارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان نے جوابی پالیسی تیاری کرلی،دھماکہ خیز فیصلے

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بھارتی تجارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان نے جوابی پالیسی تیاری کرلی ہے ، جس کے مطابق پاکستان فوری طور پر 90 بھارتی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دے گا اور بھارتی اشیا پر 200 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی لگائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے بھارت کے لئے چار نکاتی جوابی پالیسی تیار کرلی ہے ، پالیسی منظوری کے لئے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان فوری طور پر متعدد بھارتی اشیا کومنفی لسٹ میں ڈال دے گا، وزارت تجارت نے نوے اشیا کی لسٹ تیار کرلی، منفی لسٹ میں ڈالنے سے بھارت کی ساٹھ کروڑ ڈالر تک کی برآمدات رک جائیں گی، اس کے علاوہ پاکستان بھی بھارتی اشیا پر دوسو فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی لگائے گا۔وزارت تجارت حکام کے مطابق ایم ایف این اسٹیٹس کی واپسی سیپاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، دیا گیا ایم ایف این اسٹیٹس صرف ایک دکھاوا تھا، اسٹیٹس دینے کے بعد پاکستانی اشیا پر مخلتف نان ٹیریف بریئرز لگا دیئے تھے، جس کے باعث پاکستانی مصنوعات کی بھارتی منڈیوں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھی بھارتی برآمدات کو روک سکتاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی جنگ میں بھارت کوزیادہ نقصان کاسامناہوگا، پاک بھارت تجارت میں بھارتی برآمدات کا حجم ایک ارب اسی کروڑ ڈالرہیجبکہ پاکستان صرف پینتیس کروڑ ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔دوسری جانب صنعتکاروں نے بھارت کی جانب سے تجارت بند کرنے کے اقدام کو نریندر مودی کا الیکشن اسٹنٹ قرار دے دیا اور کہا اس سے بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاک بھارت تجارت کا سالانہ حجم دو ارب پچاس کروڑ ڈالر ہے اور پاکستان بھارت سے دو ارب ڈالر کا سالانہ سامان منگواتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں برآمدات پچاس کروڑ ڈالر ہیں۔یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے تھے اور پاکستان سے تمام درآمدات بند کر دی تھیں، جس کے باعث پاک بھارت سرحد پر سیمنٹ کے ساڑھے تین سو بڑے ٹرک بھی رک گئے تھے۔آرڈر منسوخی کی بعد بھارتی تاجروں نے ایڈوانس دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے تھے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…