چینی قونصلیٹ پر حملے میں’’را‘‘ ملوث، بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی نے کس طرح دہشتگردوں کی مدد کی؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

20  فروری‬‮  2019

کراچی(آن لائن)چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کو بھارتی دہشت گرد خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔بدھ کے روز کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ چالان میں کہا گیا کہ عبداللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے۔سی ٹی ڈی نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ

دہشت گردوں کی بھارتی ایجنسی ’را‘ نے مالی معاونت کی، سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش بھی کی ہے۔ چالان کے متن کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے، ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔عبوری چالان کے مطابق ملزمان نے ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی، چالان میں پانچ سے زائد دہشتگردوں کو مفرور قرار دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…