اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کی بنا پر ڈاکٹروں نے سفر پر پابندی لگا دی۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے بیان کے مطابق کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں کی انہیں مکمل آرام کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ بیان کے مطابق
ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہباز شریف کا اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ بیان کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی امور گروپ کی اپوزیشن نمائندوں کے ساتھ ملاقات بدھ کی دوپہر 2 بجے اپنے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی