اسلام آباد (آن لائن)پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز منسوخ کردیئے ہیں۔جبکہ پچھلے دو روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا۔سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک واہگہ بارڈر
پر کھڑے ہیں۔سوڈا،چمڑا،سالٹ اور کیمیکل کے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔وزارت تجارت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارت میں پاکستانی اشیا پر دو سو فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے واپس مانگ لیے ہیں۔