اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔جس کے بعدوزارت داخلہ نے
شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نام عبوری قومی شناخت فہرست میں شامل کرلیا گیا۔فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوتی ہے ،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی ۔