ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی درخواست پر محمد بن سلمان کا فوری ردعمل ، سعودی عرب میں قید ہزاروں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے درخواست کی تھی کہ سعودیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور وہاں قید پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کیا جائے۔دریں اثنا وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا باب شروع ہورہا ہے، کانفرنس میں فوڈ ، ٹرانسپورٹ، کیمیکل سمیت دیگر اہم شعبوں کی شخصیات شرکت کررہی ہیں، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرے گا، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بھی مختلف تجاوز زیر غور ہیں۔

سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کیلئے اہم ہیں، باہمی روابط سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، مخلصانہ تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں، دورے میں پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل اور چیلنجز پر بات ہوئی اور دونوں ممالک درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں۔کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت ’کونسل آف سعودی چیمبرز‘ کے نائب سربراہ عبداللہ مرزوق الشماری نے کی۔ کونسل آف چیمبرز 28 تجارتی و صنعتی چیمبرز پر مشتمل اہم ادارہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…