’’ہمیں سرجیکل سٹرائیک نہیں ۔۔ہمیں پاکستان سے لاہور چاہئے‘‘ بھارتی لڑکی کا اپنی فوج سے بڑا مطالبہ،پاکستانیوں کا فوری جوابی وار،دل کھول کر دھلائی ، لڑکی کوٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی

16  فروری‬‮  2019

اسلام آباد /نئی دہلی ( آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ حملے کے عبد بھارتی حکومت کے ساتھ ان کی عوام نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے ،بھارتی لڑکی کی ٹوئٹ پر پاکستانیوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ایسی دھلائی کی کہ ان کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی ۔

ہفتہ کے روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی لڑکی نے کہا کہ اب ہمیں سرجیکل سٹرائیک نہیں چاہئیں، ہمیں لاہور چاہیے جس کے جواب میں پاکستانی صارف نے لکھا کہ آپ ناشتہ کرنے لاہور آئیں ، ہم تو آپ کا 1965ء سے انتظار کر رہے ہیں ،مزید کہا کہ آپ ایسا کریں کہ ایک فلم بنائیں جس میں آپ لاہور کو فتح کر لیں ، جیسے آپ نے سرجیکل اسٹرائیکس کی فلم بنائی تھی اور جیسے آپ نے ایک اور فلم بنائی تھی جس میں حافظ سعید کو مارد یا تھا کیونکہ حقیقت میں تو آپ کی آرمی سے کچھ نہیں ہونے والا۔ایک خاتون صارف نے بھارتی لڑکی کو زبردست جواب دیا کہ کیا آپ کو لاہور پسند ہے؟ لیکن میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ یہ لاہور ہے ، لالی پاپ نہیں۔ ایک اور صارف نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کوئی پب جی گیم نہیں ہے۔ایک اور صارف نے غصے میں بھارتی لڑکی کو کہا کہ تھوڑا صبر کرلو جس دن موڈ تبدیل ہوا اس دن خالصتان تحریک کے نتیجے میں پنجاب تم بھارتیوں کے ہاتھ سے لیں گے۔ ایک صارف نے پلوامہ حملے کو مودی کی سازش قرار دیا ، بھارت میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں ایسی صورت حال پیدا کی جاتی ہے تا کہ الیکشن کو جیتا جاسکے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی صارف کی جانب سے لفظی گولہ باری کے نتیجے میں بھارتی لڑکی کو پوسٹ واپس لینا پڑی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…