پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پلوامہ حملہ ، بھارتی دانشوروں کے خدشات درست ثابت، جانتے ہیں اشورک سوائن دسمبر2018میں کیا منظر نامہ دکھا چکے ہیں؟

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملہ میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بے جان الیکشن مہم میں رنگ بھرنے کاجواز ڈھونڈ نکالا، جھوٹ یا حقیقت، یہ مودی کے انتخابات کے ڈرامے کیلئے ایک بڑا ویلنٹائن تحفہ ہے ،بھارتی دانشوروں کے خدشات بھی درست ثابت ہو رہے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیا پردیش سمیت کئی ریاستوں میں شکست کے بعد بی جے پی کو عام انتخابات میں شکست سامنے نظر آ رہی تھی، ایسے میں سرجیکل سٹرائیکس کی گیڈر بھبکیوں سے بات نہ بنی تو مقبوضہ وادی میں حریت پسندوں کی کارروائی کاالزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ مقصد واضح ہے کہ کسی بھی قیمت پر مودی سرکار کو بھارت کے عام انتخابات جیتنے ہیں۔بھارتی دانشور اشورک سوائن دسمبر 2018 میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ منظر نامہ دکھا چکے ہیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھاکہ 2019 کے انتخابات سے پہلے بھارت کو فسادات کے لئے پاکستان کیساتھ سر حدی کشیدگی کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ یہاں تک کہ بھارت نواز کشمیری رہنما فاروق عبداﷲ بھی بھارتی انتہا پسند قیادیت کو آڑے ہاتھوں لینے پر مجبور ہو گئے ۔ تجزیہ کار اس امر پر بھی متفق ہیں کہ یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے کہ جب بھی الیکشن قریب ہوں یا کسی بڑی شخصیت کا دورہ پاکستان ہو،، توپوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ نے کا کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیا جاتا ہے لیکن شاید اس بار بھارتی عوام اس جال میں بھی نہ آئیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…